ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے بری خبر

ون وے ٹریفک، خلاف ورزی، ڈرائیونگ ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کے ساتھ مقدمہ بھی درج کیا جائے گا، غفلت اور لاپرواہی پر ڈرائیونگ کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے۔ جمعہ سے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کےساتھ مقدمہ بھی درج ہوگا۔ سی ٹی او ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا ہے کہ لاہورئے ناشتہ بھی لینے جائیں تو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائے جاتے ہیں جبکہ مقدمات سیکشن 279 تعزیرات پاکستان کے تحت درج ہونگے۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 02 ہزار روپے کا چالان کیا جارہا ہے، 03 دن تک شہریوں کو مکمل وارننگ و آگاہی دی جائے گی جبکہ ٹریفک پولیس کے فیصلے پر شہریوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔
ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی ٹریفک خلل کا بھی باعث بنتی ہے۔