ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ہائر ایجوکیشن  نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا 

سرکاری کالجز،محکمہ ہائر ایجوکیشن،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھرتیوں پر سے پابندی اٹھانے سے متعلق ایوان وزیر اعلی کو آگاہ کردیا۔
سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز میں خالی آسامیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہےجس پر محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے حکومت سے فوری طور پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سرکاری کالجز میں چھ ہزار سے زائد خالی آسامیاں ہیں،جن میں لیکچرار، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر شامل ہیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے حکومت سے پی پی ایس سی کے ذریعے ریگو لر بھرتیوں کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ماہ کے لیے انٹرن ہائرز کرنے سے بہتر نتائج نہیں مل رہے، پنجاب میں صرف درجہ چہارم کی پوسٹوں پر سےپابندی ہٹائی گئی ہے۔گریڈ 16 سے بڑی پوسٹوں پر بھرتیوں کا اختیار وزیر اعلی نے اپنے پاس رکھا ہے۔