(ویب ڈیسک)بھارتی فاسٹ بالر شاردل ٹھاکر نے ممبئی میں اپنی گرل فرینڈ متالی پارولکر سے منگنی کرلی۔ منگنی کی تقریب باندرہ کے کرلا کمپلیکس میں ہوئی اور اس پروگرام میں فیملی کے صرف قریبی لوگ ہی شامل ہوئے۔منگنی کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
بھارت کے نجی ٹی کی ویب رپورٹ کے مطابق کھلاڑی کے ایک قریبی ساتھی نے ٹائمز آف انڈیا کو انکشاف کیا کہ شاردل ٹھاکر اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کے بعد شادی کریں گے۔ 30 سالہ باؤلر نے لوئر آرڈر میں اپنی بیٹنگ سے بھی سب کو متاثر کیا ہے۔خاص طور پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ میں نصف سنچری لگاکر انہوں نے ایک بلے باز کے طور پر بھی اپنی پہچان مضبوط کی ہے۔ ٹویٹر پراٹھاروا دیش مکھ کی شئیر کردہ ویڈیو میں شاردل ٹھاکر اور اسکی گرل فرینڈ متالی پارولکر کی جوڑی بڑی خوبصورت لگ رہی ہے۔
Congrats both of u!!????❤ @imShard #shardulthakur #IndiaVsNewZealand pic.twitter.com/9yDq9u4Wvi
— Atharva Deshmukh (@Ro45hitian) November 29, 2021
شاردل ٹھاکر حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی-20 عالمی کپ کی ہندوستانی ٹیم میں شامل تھے اورٹورنامنٹ میں انہیں دو میچ کھیلنے کا ہی موقع ملا تھا۔ ٹی -20 عالمی کپ میں کھیلے گئے میچ میں وہ ایک بھی وکٹ نہیں حاصل کر پائے تھے۔ شاردل ٹھاکر نے چنائی سپرکنگز کو آئی پی ایل کا چیمپئن بنانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔ انہوں نے ٹیم کے لئے ٹورنا منٹ میں سب سے زیادہ 16 میچ میں 21 وکٹ لئے تھے۔ آئی پی ایل 2022 سے پہلے چنئی سپرکنگز انہیں دوبارہ لے گی یا نہیں، اس کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔
اگر چنائی سپرکنگز انہیں اپنے ساتھ نہیں رکھتی ہے تو اس آل راونڈر کو نیلامی میں بڑی قیمت مل سکتی ہے۔ شاردل ٹھاکر نے بھارت کے لئے اب تک 4 ٹیسٹ، 15 ون ڈے اور 24 ٹی-20 کھیلے ہیں۔