دبئی کے صحراؤں میں آبشاریں، چشمے پھوٹ پڑے، ویڈیو کی دھوم

Dubai
کیپشن: Dubai
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے بعد جگہ جگہ آبشاریں، چشمے پھوٹ پڑے۔ شہری گاڑیاں روک کرانجوائے کرتے رہے۔
شدید گرمی کے لئے معروف متحدہ عرب امارات میں شہریوں کو اس وقت اپنی آنکھوں پریقین نہیں آیا جب انہوں نے  وادیوں میں سے گذرتے ہوئے جگہ جگہ خوبصورت آبشاریں گرتی دیکھیں۔

یہ آبشاریں شدید بارش کے باعث  اس وقت گرنا شروع ہوئیں جب پہاڑی اور بلند مقامات پر رکنے والا پانی تالاب اور چشموں کی صورت میں جمع ہونے کے بعد اوپر سے گرنا شروع ہوگیا۔ شہروں میں سڑکوں پر جمع پانی شہریوں کی آمد ورفت میں مشکلات کا باعث بنا رہا۔

جہاں شہری اس موسم کو انجوائے کرتے رہے وہاں کئی لوگ اس سے خوفزدہ بھی نظر آئے۔ محکمہ موسمیات دبئی نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارش اور طوفانی ہواؤں کی بھی پیشگوئی کی ہے اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلابی مقامات سے دور رہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر