ویوو کا کم ترین قیمت میں فائیو جی فون مارکیٹ میں آنے کیلئے تیار

new 5G VIVO Smart Phone
کیپشن: VIVO Y55s
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چائنا ٹیلی کام  کے جدید ترین فائیو جی موبائل فون ''ویوو 55 ایس'' کی خصوصیات  منظر عام پر آگئیں۔ چار دسمبر کو چین میں لانچ کیا جارہا ہے۔
مڈ رینج کا فائیو جی موبائل فون ''ویوو 55 ایس'' کی سب سے بڑی یعنی 6.58 انچ کی اسکرین جو فل ایچ ڈی ڈسپلے کی حامل ہے جس کے فرنٹ پر سیلفی بنانے کے لئے  آٹھ میگا پکسل کا ''واٹرڈراپ'' نوچ دیا گیا ہے۔ 163.87ملی میٹر اونچا ،9.17 ملی میٹر موٹا اور 75.33 ملی میٹر چوڑا فون دل کش اسٹائل کی بدولت نوجوان نسل کے لئے انتہائی پسندیدہ ثابت ہوگا۔
''ویوو 55 ایس'' کے دو بیک کیمرے ہیں جو 50 میگا پکسل کے مین سنسر اور 2 میگا پکسل اضافی کیمرے پر مشتمل ہیں۔ موبائل فون کی سائڈ پر پاور کے بٹن میں ہی فنگر پرنٹ اسکینر فٹ ہے جبکہ چارجنگ کے لئےسی سیریز کی پورٹ اور اس کے ساتھ ہیڈفون لگانے کی جگہ ہے۔ فون میں میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی کی طاقتور 700 چپ سیٹ کی نصب ہے، جو آٹھ جی بی ریم اور 128 جی بی کی اسٹوریج ہے۔

''ویوو 55 ایس'' سرامک بلیک، مرر لیک بلیو اور چیری پنک شہابی رنگ میں دستیاب جسے چین میں فروخت کے لئے 4 دسمبر کو پیش کیا جائے گا ، فون کی ممکنہ قیمت 298 ڈالر ( 52 ہزار چھ سو نو روپے پاکستانی) ہوگی۔