کورونا خطرناک حد تک پھیل گیا ، شرح 4 فیصد تک جا پہنچی

کورونا خطرناک حد تک پھیل گیا ، شرح 4 فیصد تک جا پہنچی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بصام سلطان ) این سی او سی کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی شرح 4 فیصد تک جا پہنچی،  63 افراد کی حالت تشویشناک، ونٹی لیٹرز پر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے پھیلاو کی شرح 7.1 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ لاہور میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 4 فیصد تک پہنچ چکی ہے،ملک میں سے زیادہ پھیلاو میرپور میں دیکھا گیا،

شرح 24.8 فیصد ہو گئی۔شہر میں 63 افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کووینٹی لیٹر پر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق شہر میں 433 افراد کو طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا نے مزید 43 افراد کی جان لے لی ہے جس کے بعد اس وبا سے ملک میں جاں بحق ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار 985 تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 979 ، سندھ میں 2 ہزار911، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 359، اسلام آباد میں 309، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 164 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا کے 2 ہزار 257 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں، اس طرح اس مرض کو شکست دینے والوں کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 810 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہزار 390 زیر علاج ہیں جن میں سے 2 یزار 186 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer