ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے آگا ہی کیلئے غیرملکی ائیر لائن نے بھی ماسک پہن لیے

 کورونا سے آگا ہی کیلئے غیرملکی ائیر لائن نے بھی ماسک پہن لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کورونا کی بچاؤ اور اس کی آگاہی کیلئے جہاں ہر طر ف لوگ ما سک پہنے نظر آ تے ہیں وہا ں اب ایئر لا ئنز وا لوں کو بھی انو کھی سو جھی اور  انڈو نیشین  ائیر لائنز نے یہ کا م کر دکھایا ۔

 تفصیلات کے مطا بق کورونا وائرس کی آگاہی کے لیے انڈونیشیا کی سرکاری ائیر لائن نے بھی ماسک پہن لیے۔انڈونیشیا کی سرکاری ائیر لائن گرودا انڈونیشیا نے کورونا وائرس سے متعلق اپنے مسا فروں کی آگاہی کے لیے 5 طیاروں پر ماسک پینٹ کیا ہے۔طیاروں کے آگے نیلے کلر کا ماسک اس لئے بنا یا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کو حمایت حاصل ہو سکے۔

 یہ طیارے ملکی پرواز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی پرواز سنگاپور اور جاپان میں خدمات فراہم کرتے ہیں۔وا ضح رہے کہ انڈونیشیا میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار تک جا پہنچی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 500 سے زائد ہے۔ پو ری دنیا میں اس وقت کورونا وا ئرس کی دو سری لہر چل رہی ہے جس سے آگاہی کیلئے مختلف طریقے آز ما ئے جا رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer