شادی ہالز کے نئے اوقات کار جاری

شادی ہالز کے نئے اوقات کار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ) پنجاب حکومت کا شادیوں کے اوقات کار دن 11 سے 3 بجے محدود کرنے کا فیصلہ، لاہور میرج ہالز ایسوسی ایشن کا شدید ردعمل، فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا، فیصلے کو ناقابل عمل قرار دیدیا، صدر لاہور میرج ہالز الیاس کہتے ہیں کہ دن رات کی الگ الگ بکنگ ہوچکی ہیں۔دن کے محدود اوقات کار میں رات کے بھی فنکشنز نہیں ہوسکیں گے.
تفصیلات کے مطابق شادیوں کے فنکشنز دن کے اوقات کار 11 سے سہہ پہر 3بجے تک محدود کرنے کے پنجاب حکومت کے فیصلے پر لاہورمیرج ہالز مالکان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، شادی ہالز مالکان کہتے ہیں اسٹیک ہولڈرز، وفاقی حکومت کو آن بورڈ لیے بغیر ایسا غیر مقبول فیصلہ ناقابل عمل ہے، صدر میاں الیاس نے کہا کہ دن اور رات کے اوقات کار میں شادیوں کے فنکشنز کی الگ الگ بکنگ ہوچکی ہیں دن کے محدود اوقات کار میں رات کے فنکشنز نہیں ہوسکتے۔ پنجاب حکومت نے غیر دانشمندانہ فیصلہ کرکے عوام اور میرج ہالز مالکان کو مشکل میں ڈال دیا ہے.

گزشتہ روز وفاق کی جانب سے دن اور رات کے فنکشنز  کی ٹائمنگ دو گھنٹے کردینے کے احکامات ملے اور آج پنجاب حکومت کا الگ فیصلہ سامنے آگیا میاں الیاس نے کہا کہ پنجاب اور وفاق کے مابین اس معاملے پر کوئی کوارڈنیشن نظر نہیں آتی اور اب  پنجاب نے الگ سے ایک فیصلہ کرکے لاہوریوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer