ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بیوروکریسی میں تقرروتبادلے

 پنجاب بیوروکریسی میں تقرروتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)چیف سیکرٹری پنجاب نےگریڈ 18تا 19 کے 4افسروں کے تقرروتبادلے کردیئے، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن لوکل گورنمنٹ عائشہ حمید کا تبادلہ کرکے انہیں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کردیا گیا۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے تبادلہ کے بعد واجد علی شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا گیاہے۔عائشہ حمید کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کیا گیاہے۔ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عامرہ بیدار کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلی سیکرٹریٹ تعینات کردیا گیا ہے۔اسی طرح تعیناتی کے منتظر اسد عباس مگسی کو سی ای او ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں حکومت پنجاب نے دس افسروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کئے تھے،سیدعثمان حسین کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن کے حوالے کردی گئیں تھیں،حکومت پنجاب نے اے سی نارووال عمر افتخار شیرازی کا تبادلہ کرکے انکی خدمات محکمہ فوڈ کے حوالے کی، سیدہ تہنیت بخاری اے سی نارووال تعینات جبکہ وقار حسین کو محکمہ فوڈ رپورٹ کرنے کا حکم دیاتھا۔

علاوہ ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے پی ایس او عامر محمود کا تبادلہ کرکے انہیں اے سی وزیرآباد اور محمد طیب کو اے سی ہارون آباد سے تبدیل کرکے محکمہ فوڈ رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔کامران بشیر کو اے سی ہارون آباد، اے سی جتوئی زریاب ساجد کو محکمہ فوڈ جبکہ اظہر طارق کو اے سی جتوئی تعینات کیا گیا، ساجد محمود بابر کی خدمات کمشنر لاہور جبکہ سید عثمان حسین کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن کے حوالے کردی گئیں ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer