سٹی 42: ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپوزیشن سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کردی ۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میوہسپتال میں کورونا کے 61 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،روزانہ کورونا کے 20 سے 25 ہزارٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے،سائنسی طورپرثابت شدہ ہےکہ ماسک پہننےسےکوروناسے70فیصدبچ سکتےہیں، جب تک کورونا ویکسین نہیں آئےگی احتیاطی تدابیراختیارکرنی ہونگی،اگرایس او پیزپرعمل نہیں کریں گےتومکمل لاک ڈاؤن کی طرف جاسکتے ہیں۔
افسوس ہے لوگوں نےکورونا ایس اوپیزپرعمل نہیں کیا، ملتان، راولپنڈی،فیصل آباد،گوجرانوالہ میں کوروناکیسززیادہ رپورٹ ہوئےہیں، ملتان میں68و ینٹی لیٹرزہیں، 41 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں، ملتان میں 68 و ینٹی لیٹرزہیں، 41 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں،ہسپتالوں میں ان کورونامریضوں کورکھا جاتاہے جن کوآکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40 ہزار 369 ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی ٹیسٹ کی تعداد 54 لاکھ 75 ہزار 508 ہوگئی ہے۔مزید 2 ہزار 829 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 43 مصدقہ مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
یاد رہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس طرح متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 ہوگئی ہے۔سندھ میں ایک لاکھ 71 ہزار 595، پنجاب میں ایک لاکھ 18 ہزار 511، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 877، اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 29 ہزار 782، بلوچستان میں 17 ہزار101، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 682 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 637 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا نے مزید 43 افراد کی جان لے لی ہے جس کے بعد اس وبا سے ملک میں جاں بحق ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار 985 تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 979 ، سندھ میں 2 ہزار911، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 359، اسلام آباد میں 309، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 164 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔