ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری رکھنے والے اساتذہ کیلئے خوشخبری

ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری رکھنے والے اساتذہ کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایم اے ایجوکیشن کی بنیاد پربھرتی اساتذہ کیلئے بی ایڈ کرنے کی شرط کو ختم کردیا گیا،ایم اے ایجوکیشن میں ڈگری کو بھی پیشہ ورانہ تعلیم تصور کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے لئے خوشخبری آگئی،وہ ایجوکیٹرز جنہوں نے ایم اے ایجوکیشن کیا ہوا تھا اور ان کے پاس پیشہ ورانہ ڈگری بی ایڈ اور ایم ایڈ نہیں تھی ان کو اب نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری اب پیشہ ورانہ تعلیم بی ایڈ اور ایم ایڈ کے برابر شمار ہوگی۔ فیصلہ سپشل سیکرٹری محمد سہیل شہزاد کی زیر صدارت میٹنگ میں کیا گیا۔میٹنگ میں سیکیشن افیسر ریگولر ونگدلاور حیسن،ڈائریکٹر ظہور احمد،ایسوسی ایٹ پروفیسرایاز محمد خان بھی موجود تھے۔فیصلہ سے پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ مستفید ہوں گے۔

واضح رہے کہ کالج سطح پر  آن لائن کلاسز  کے لئے اساتذہ کو حاضر ہونے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،ڈائریکٹر کالجز لاہور ضیاء الرحمن نے کالجوں کے پرنسپل کے نام مراسلہ جاری کیا تھا۔ ٹائم ٹیبل کے مطابق کالجوں میں ہی آن لائن کلاسز منعقد ہوں گی۔ اساتذہ کو کالج میں بیٹھ کر آن لائن کلاس پڑھانے، لیکچرر ریکارڈ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پچاس فیصد اساتذہ روز مرہ کی بنیاد پر کالج میں حاضر ہونے کے پاپند ہوں گے۔ اساتذہ کو اپنے مضامین کی کلاسز کے پلان بھی اپ ڈیٹ رکھنا ہوں گے، جبکہ کالجوں میں منعقدہ آن لائن کلاسز میں طلباء کی حاضری کے سکرین شاٹس محفوظ رکھنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔ طلباء کی حاضری ریکارڈ پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور کالج پرنسپل کو روزانہ دستخط کریں گے۔ آن لائن کلاس کے معیار کی جانچ پرکھ  کے لئےحکام لیکچرز کی ریکارڈنگ چیک کریں گے۔24 دسمبر تک کالجوں میں آن لائن کلاسز کا انعقاد باقاعدگی سے ہو گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer