کورونا کے وار تیز ہوگئے،مریضوں کی شرح میں دن بدن اضافہ

کورونا کے وار تیز ہوگئے،مریضوں کی شرح میں دن بدن اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملک بھر میں کورونا کے وار تیز ہوگئے،مریضوں کی شرح میں دن بدن اضافہ ہونے لگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40 ہزار 369 ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی ٹیسٹ کی تعداد 54 لاکھ 75 ہزار 508 ہوگئی ہے۔مزید 2 ہزار 829 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 43 مصدقہ مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس طرح متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 ہوگئی ہے۔سندھ میں ایک لاکھ 71 ہزار 595، پنجاب میں ایک لاکھ 18 ہزار 511، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 877، اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 29 ہزار 782، بلوچستان میں 17 ہزار101، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 682 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 637 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا نے مزید 43 افراد کی جان لے لی ہے جس کے بعد اس وبا سے ملک میں جاں بحق ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار 985 تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 979 ، سندھ میں 2 ہزار911، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 359، اسلام آباد میں 309، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 164 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 257 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں، اس طرح اس مرض کو شکست دینے والوں کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 810 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہزار 390 زیر علاج ہیں جن میں سے 2 یزار 186 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer