21 افراد کو غیرقانونی طریقے سےفضائی سفر کرنامہنگا پڑگیا

 21 افراد کو غیرقانونی طریقے سےفضائی سفر کرنامہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعیداحمد سعید)لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نےغیرقانونی سفر کرنیوالے 21 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد جعلی ویزوں پر عراق اور جنوبی افریقا جانے کی کوشش کر رہے تھے۔کارروائی ڈائریکٹر امیگریشن ڈاکٹر رضوان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران یعقوب کی نگرانی میں کی گئی ۔
 تفصیلات کےمطابق لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی غیرقانونی سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے حراست میں لے لیا، جعلی ویزوں پر عراق اور ساؤتھ افریقہ جانے کی کوشش کرنیوالے 21 افراد گرفتار کیاگیا، ڈائریکٹر امیگریشن ڈاکٹر رضوان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران یعقوب کی نگرانی میں کارروائی کی گئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارون ملک اور اسامہ محمود نے ملزموں کے خلاف کارروائی کی۔

علاوہ ازیں ائیر پورٹ پر فلائٹس کی منسوخی اور تاخیراور منسوخ کا سلسلہ جاری ہے،8 تاخیر کا شکار ہیں، 4 کوالالمپور جانے والی پرواز او ڈی 132 منسوخ، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306 منسوخ، کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 منسوخ، دبئی جانے والی پرواز پی اے 410 اور دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 411 منسوخ ہے۔

نجف سے آنے والی پرواز پی اے 341 بھی منسوخ ہے جبکہ نجف جانے والی فلائٹ آئی ایف 342 کینسل کر دی گئی اور  کراچی جانے والی پرواز ای آر 521 پانچ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہو گی۔

دوسری طرف ریلوے کی ناقص کارکردگی، ٹرینیں وقت کی پٹری پر آنا بھول گئیں،کراچی ،کوئٹہ سے آنےوالی ٹرینیں حسب معمول گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں،عوام ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار،شاہ حسین، جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ تاخیر کا شکار،کراچی ایکسپریس، پاک بزنس 2 گھنٹے ،تیز گام ایک گھنٹہ 40 منٹ، گرین لائن ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ ہے،خیبر میل ایک گھنٹہ 20 منٹ تاخیر کا شکار ہے جبکہ فرید ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس1 گھنٹہ تاخیر کا شکار ہونے سے مسافر اضطراب کا شکار ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer