ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوکر نیاز بیگ چوک کی ری ڈیزائننگ کا فیصلہ

ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوکر نیاز بیگ چوک کی ری ڈیزائننگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹھوکر نیاز بیگ(درنایاب) ٹھوکر نیاز بیگ چوک پر ٹریفک کے دباؤ اور حادثات میں کمی لانے کیلئے سی ٹی او نے ٹیپا چیف کو چوک کی ری ڈیزائننگ کرکے نیا ٹیکسی، رکشہ اور چنگ چی رکشہ سٹینڈ بنانے کیلئے تحریری طور پر درخواست کردی۔

 چیف ٹریفک پولیس افسر کی جانب سے چیف انجینئر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ حکام نے 21 نومبر کو ٹھوکر نیازبیگ کا دورہ کر کے ٹیکسی اور چنگچی رکشوں کا نوٹس لیا تھا۔ خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ سے 12 مختلف کوری ڈورز سے ٹریفک آتی ہے، ٹریفک پولیس نے ٹھوکر پر باقاعدہ الگ سے سٹینڈ بنانا تجویز کردیا۔ سی ٹی او نے ٹیپا سے تفصیلی سروے اور ڈیزائن کی تیاری کی استدعا کردی ہے، ری ڈیزائننگ سے ٹریفک حادثات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

دوسری جانب ایل ڈی اے نے شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کے بعد شہر میں ایک اور میگا پراجیکٹ تجویز کردیا، کریم بلاک انڈر پاس کا ڈیزائن تیار، کریم بلاک پر فلائی اوور کی تجویز بھی دیدی گئی۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجینئرنگ ونگ نے اس سے قبل بھی وحدت روڈ پر انڈر پاس کی تجویز دی تھی، موجودہ پروپوزل ون میں انڈر پاس کی تعمیر پر ایک ارب 80 کروڑکا تخمینہ لگایا گیا ہے، انڈر پاس کی بیرل اعشاریہ چھ کلومیٹر جبکہ لمبائی ایک کلومیٹر ہوگی، دو رویہ تین تین لین انڈر پاس پر آٹھ کنال لینڈ ایکوزیشن ہوگی، کریم بلاک چوک پر فلائی اوور کی دوسری آپشن پر20 ارب30 کروڑ لاگت آئے گی۔ دوسری آپشن میں انڈر پاس کے ساتھ ایک کلومیٹر طویل فلائی اوور شامل ہوگا، فلائی اوور ملتان چونگی کی جانب سے جناح ہسپتال کی جانب اترے گا۔ 

ایل ڈی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کو دی جانے والی میگا پراجیکٹ کی بریفنگ میں مجوزہ منصوبہ شامل کرلیا ہے، پراجیکٹ پر باقاعدہ کام وزیراعلیٰ کی منظوری سے مشروط ہوگا، ایل ڈی اے اور نیسپاک نے مشترکہ سٹڈی میں دونوں پروپوزلز تیار کی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer