( قیصر کھوکھر ) سی سی پی او لاہور بشیر احمد ناصر کو تبدیل کرکے ذوالفقار حمید کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا جبکہ رائے بابر سعید کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور بشیر احمد ناصر کو تبدیل کرکے ذوالفقارحمید کو سی سی پی او لاہور، احسان طفیل کو کمانڈنٹ پولیس کالج لاہور،غلام محمود ڈوگر کو ڈی آئی جی آئی ٹی، احسن یونس کو سی پی او راولپنڈی، فیصل علی رانا کو ڈی آئی جی لاجسٹک، گوہراعجاز بھٹہ کو سی پی او گوجرانوالہ اور سہیل چودھری کو سی پی او فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔
اسی طرح محمد اظہر اکرم کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جبکہ معین مسعود، کیپٹن (ر)عطا محمد، سیدعلی محسن، معروف واہلہ، ماریہ محمود اور شاکر احمد شاہد کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئیں ہیں۔