ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں دو روپے فی کلوگرام کا اضافہ، اوگرا نے ماہ دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں دو روپے فی کلوگرام کا اضافہ کر دیا، نئی قیمتتوں کا نوٹیفکیشن جاری جاری کردیا۔

بجلی کے بعد حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی دو روپے فی کلوگرام کا اضافہ کردیا جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت ایک سو انتیس روپے فی کلوگرام کی ہوگئی۔ دو روپے فی کلوگرام اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر اٹھارہ روپے اضافے کے ساتھ 1514 روپے اور کمرشل سلنڈر 5825 روپے میں دستیاب ہوگا۔

بجلی کے بعد ایل پی جی کی قیمتیں بڑھنے پر شہریوں نے تبدیلی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلیف کے دعویداروں نے ان کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے ان کی حالت پر رحم کرتے ہوئے انہیں صرف جینے کا حق ہی دیدیا جائے۔