( رضوان نقوی ) کرکٹ سٹار محمد حفیظ کا سترہ کروڑ روپے مالیت کے اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے کا معاملہ، کرکٹر محمد حفیظ نے ایف بی آر کو اثاثہ جات سے متعلق جواب دینے کیلئے دوسری بار مہلت مانگ لی۔
ایف بی آر نےاثاثہ جات چھپانے کے معاملہ پر کرکٹر محمد حفیظ کو 7 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی ہے۔ کرکٹر محمد حفیظ کے وکیل نے اس سے قبل ایف بی آر سے 28 نومبر تک مہلت حاصل کی تھی- ایف بی آر نے اثاثے چھپانے پر کرکٹر محمد حفیظ کو 17 کروڑ روپے کا شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کا گزشتہ 5 سال کا آڈٹ کرکے نوٹس جاری کیا گیا- ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ کا سال 2014 سے 2018 تک آڈٹ کیا۔ ایف بی آر نے محمد حفیظ کے اکاؤنٹس کی تمام بینکوں سے تفصیلات بھی حاصل کر رکھی ہیں۔