حکومت کا مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کو جیل میں ڈالنے کا اعلان

حکومت کا مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کو جیل میں ڈالنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ) صوبائی وزیرصنعت و تجارت میا ں محمد اسلم اقبال کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس ہوا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

صوبائی وزیر صنعت کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں صوبے بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی اور تربیت کے امور کا جائزہ لیا گیا، صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حکومتی کاوشوں کے باعث اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام آرہا ہے، تمام متعلقہ ادارے اور افسر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید کمی لانے کیلئے محنت سے کام جاری رکھیں۔

 انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری سے باز نہ آنے والے گرانفروشوں کو جیلوں میں ڈالا جائے گا اور دکانوں پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کے پینا فلکسز یقینی بنائے جائیں، گرانفروشی کے حوالے سے آنے والی شکایات پرفوری ایکشن لیا جائے، شکایت کنندہ کو شکایت پر کی گئی کارروائی سے آگاہ کیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer