ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) کا ایک اور رہنما نیب کا مہمان بن گیا

مسلم لیگ (ن) کا ایک اور رہنما نیب کا مہمان بن گیا
کیپشن: City42 - PMLN, NAB, Hafiz Noman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) احتساب عدالت نےلاہور  پارکنگ کمپنی سکینڈل میں گرفتار لیگی رہنما حافظ میاں نعمان کو 8 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے پارکنگ کمپنی کے سابق سربراہ اور حمزہ شہباز کے قریبی ساتھی  حافظ نعمان کو احتساب عدالت کے جج چودھری منیر احمد کے روبرو پیش کیا اور عدالت کو بتایا کہ میاں حافظ نعمان کو پارکنگ کمپنی سکینڈل میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ لاہور پارکنگ کمپنی میں مالی بد عنوانی اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کے الزام میں حافظ نعمان سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔تمام ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے پیپرا رولز کو پامال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پارکنگ کنٹریکٹ گرین پارک اور این ٹی جی گروپس کو نوازا۔ ملزمان کے اس غیرقانونی اقدام سے حکومتی خزانے کا کروڑوں کانقصان ہوا۔ استدعا ہے کہ میاں نعمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

میاں نعمان کے وکیل نے کہا کہ لاہور پارکنگ کمپنی میں تمام فیصلے متفقہ طور پر بورڈ میں ہوئے، میرے موکل نے کوئی کرپشن کی نہ اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، حافظ نعمان کو جسمانی ریمانڈ کی بجائے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جائے۔ احتساب عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد حافظ نعمان کو 8 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ 

احتساب عدالت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ملک پرویز ایم پی اے عمران نذیر نے حافظ نعمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نیب پر خوب تنقید کی۔

دوسری جانب نیب نے آشیانہ کیس میں گرفتار احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو بھی عدالت میں پیش کیا اور ان کے ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان  کو نیب کے حوالے کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer