سٹی42:کندھ کوٹ ڈاکوؤں کا پولیس پکٹ پر حملہ، فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی جبکہ ایک اہلکار کو ڈاکو ؤں نے اغوا کر لیا۔
ایس ایس پی کے مطابق کندھ کوٹ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔ کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے لوہی پل پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں زخمی ہونے والے اہلکار آزاد سنجرانی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔