(فاران یامین)بادامی باغ اور شفیق آباد پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ،3ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔
بادامی باغ پولیس نے واردات کرنے والے 3موٹر سواروں کو روکنے کی کوشش کی، پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی،ملزمان کی فائرنگ سے اپنے ہی دو ساتھی رمضان اور شاہ رخ زخمی حالت ہوئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ،ایک ڈاکو فرار ہو گیا۔
دوسرا واقعہ شفیق آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس کا 15 کی کال پر ٹی نمبر 2 کے قریب 2ڈاکوؤں سے سامنا ہو گیا۔موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،ایک ڈاکو بلال اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار دوسرا فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، گرفتار ملزمان ڈکیتی ،چوری جیسی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ اور مقدمہ میں مطلوب موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔