ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کے جنگل میں پندرہ مقامات پر آگ، محسن نقوی نے تحقیقات کا حکم دے دیا

Mohsin Naqvi, Margla Islamabad, bush fire, Hot spell City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسلام آباد   میں مارگلہ کے  جنگلات  اور جھاڑیوں میں ایک ہی دن 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے  جامع تحقیقات کا حکم دے دیا۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے  آتشزدگی کے واقعات  کی ایف آئی آرز درج کرانے کی ہدایت کر دی۔   محسن نقوی نے  چیئرمین سی ڈی اے و  چیف کمشنر اسلام  آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا اور ان سے کہا کہ  آگ جان بوجھ کر لگائی گئی یا اتفاقیہ  اور حادثاتی طور پر لگی؛ اس امر کی مکمل تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائیں۔

 محسن نقوی نے چیف کمشنر کو حکم دیا کہ ایک روز میں 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر کمیٹی تشکیل دی جائے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ کی ہدایت پر  چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس اسلام آباد نے متعلقہ حکام کو ٹاسک دے دیا۔