(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان/ ادائیگیوں کے نظام پر تیسری سہ ماہی رپورٹ ، رواں مالی سال جنوری سے مارچ کے دوران بینکنگ نظام کے ذریعے 63 کروڑ ادائیگیاں کی گئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق تیسری سہ ماہی میں کی گئی ادائیگیوں کی مالیت 2 لاکھ 72 ہزار 552 ارب روپے رہی، پاکستان ریئل ٹائم انٹربینک سیٹلمنٹ( پریزم) نظام کے ذریعے 12.70 لاکھ ادائیگیاں کی گئیں۔
پریزم سے تین ماہ میں کی گئی ادائیگیوں کی مالیت 1 لاکھ 71 ہزار 494 ارب روپے رہی۔ جنوری سے مارچ کے دوران 53 کروڑ ای بینکنگ ٹرانزیکشنز کی گئیں، تین ماہ میں ای بینکنگ ٹرانزیکشنز کی مالیت 44 ہزار 294 ارب روپے رہی۔ بینکنگ سسٹم سے کاغذی ادائیگیوں کی مالیت 56 ہزار 763 ارب روپے رہا۔ بینکنگ نظام سے 9 کروڑ 43 لاکھ کاغذی ادائیگیاں کی گئیں۔