ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما مرزا محمد آفریدی کی 9مئی کے پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کا کہنا ہے کہ نومئی کے پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کرتاہوں۔

مرزا محمد آفریدی نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جناح ہاؤس، جی ایچ کیو اور شہداء کے یادگاروں کی بے حرمتی کی مذمت کرتاہوں،  9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے انکوائری کراکے کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جس سکھ اورچین سے سوتے ہیں یہ ہماری شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہے، میرے دادا بھی فوج میں تھے، ہم پاک فوج میں سے ہیں اور پاک فوج ہم میں سے ہے، پاکستان زندہ باد۔

Bilal Arshad

Content Writer