پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم این اے کیپٹن جمیل احمد خان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
جمیل احمد خان نے کہا کہ میں بطور کیپٹن پاکستانی فوج میں 13 سال اپنی خدمات انجام دیتا رہا ہوں، پاک فوج کے ساتھ ایک عقیدت اور محبت کا رشتہ ہے۔ میں نے سیاست اور تحریک انصاف کے اس لیے جوائن کی تھی تاکہ میں اپنے ملک اور قوم کی خدمت کر سکوں۔ میں سانحہ نو مئی کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔