خدیجہ شاہ کے حوالے سے لگایا گیا بدسلوکی کا الزام صریحاً غلط ہے: محکمہ داخلہ

خدیجہ شاہ کے حوالے سے لگایا گیا بدسلوکی کا الزام صریحاً غلط ہے: محکمہ داخلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محمکہ داخلہ کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کے حوالے سے لگایا گیا بدسلوکی کا الزام حقیقت کے متنازع ہے۔

 محکمہ داخلہ کے مطابق مس خدیجہ شاہ کے حوالے سے لگایا گیا بدسلوکی کا الزام صریحاً غلط ہے، جیلوں میں خواتین قیدیوں کو ہمیشہ الگ اور صرف اور صرف خواتین عملے کی نگرانی میں رکھا جاتا ہے، اس خاص معاملے میں کوٹ لکھپت جیل میں خواتین جیل کا سیکشن علیحدہ ہے، خواتین سیکشن ایک خاتون سپرنٹنڈنٹ جیل کی زیر نگرانی ہوتا ہے۔مس خدیجہ شاہ جیل میں اکیلی نہیں ہیں بلکہ انہیں دیگر خواتین قیدیوں کے ساتھ ہی رکھا گیا ہے۔

 محکمہ داخلہ  کا مزید کہنا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ جیل میں ان کے ساتھ  کسی بھی  قسم  کی بدسلوکی ہوئی ہو، ایک ویمن میڈیکل آفیسر روزانہ کی بنیاد پر خواتین قیدیوں بشمول مسز خدیجہ شاہ کا معائنہ کرتی ہے، انہیں جیل مینول کے مطابق ہر طرح کی دیکھ بھال فراہم کی جاتی ہے، عوام  اس طرح کے جھوٹےپروپیگنڈے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر یقین نہ کریں، مزیدبرآں  غلط  پروپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔