مسجد نبویﷺ کے صحن میں دیو ہیکل چھتریاں کس لیے لگائی گئی ہیں؟

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسجد نبویﷺ کے صحنوں میں خودکار نظام کے تحت کام کرنے والی چھتریاں طلوع آفتاب سے لیکر غروب آفتاب تک یہاں نماز اور عبادت کرنے والے زائرین کو سایہ راحت فراہم کرنے کا کام کرتی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق مسجد نبوی میں لگائی گئی چھتریوں کے سائے میں 2 لاکھ 30 ہزار افراد نماز ادا کرتے ہیں، یہ چھتریاں نمازیوں کو سورج کی تمازت اور بارش سے بچاتی ہیں،چالیس ٹن وزنی ایک چھتری 25 میٹر رقبے پر سایہ فگن رہتی ہے۔

 انجینئرنگ پراجیکٹس کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری انجینئر عبداللہ المحمدی نے  بتایا کہ "مسجد نبوی کے صحن میں 250 چھتریاں لگائی گئی ہیں, ان کی اونچائی ایک دوسرے سے مختلف ہے،ایک چھتری دوسری سے بلند رکھی گئی ہے، نیچے والی چھتری کی بلندی 14 میٹر اور 40 سینٹی میٹر ہے جبکہ اوپر والی چھتری کی بلندی 15 میٹر اور 30 سینٹی میٹر ہے، بند حالت میں تمام چھتریوں کی بلندی 120 میٹر اور 70 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔"

Bilal Arshad

Content Writer