قومی احتساب ترمیمی بل 2023 ،آئینی مدت گزرنے پر از خود قانون کی شکل اختیار کرگیا

قومی احتساب ترمیمی بل 2023 ،آئینی مدت گزرنے پر از خود قانون کی شکل اختیار کرگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی احتساب ترمیمی بل 2023پارلیمنٹ کے بعد صدر سے دوبارہ منظوری کی آئینی مدت گزرنے پر از خود قانون کی شکل اختیار کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 15مئی کو اس بل کی منظوری دی گئی تھی،قومی اسمبلی ذرائع کے نیب2023 دستور پاکستان کی دفعہ 75 کی شق 2 کے تحت صدر سے منظور شدہ سمجھا جائے گا،بل منظوری کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،سیکرٹریٹ نے قانون اور قواعد وضوابط کی روشنی میں تمام تقاضے پورے کرکے پرنٹنگ کارپوریشن کو گزٹ نوٹیفکیشن کا حکم دے دیا۔

قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی بل اب قانون کی شکل میں نافذ ہوچکا ہے،آئین کی دفعہ 75(2) کے مطابق ’اگر صدر نے کوئی بل پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیا ہو تو اس پر پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس میں دوبارہ غور کرے گی، اگر اسے مجلس شوریٰ کے دونوں ایوانوں کے موجود ارکان کی اکثریت اسے دوبارہ منظور کرلیں تو یہ دونوں ایوانوں سے منظور شدہ تصور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئین کے مطابق صدر اس کی منظوری 10 دن میں دیں گے اور ناکامی پر مذکورہ منظوری دی گئی تصور ہوگی۔