ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ میں نیا حیرت انگیز فیچر متعارف

 واٹس ایپ میں نیا حیرت انگیز فیچر متعارف
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :واٹس ایپ میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے ایک اور نیا فیچر اسکرین شیئرنگ متعارف کرایا جارہا ہے۔

واٹس ایپ نے ایک بار پھر ایپلی کیشن میں نیا فیچر متعارف کروایا ہے، کمپنی کی جانب سے ویڈیو شئیرنگ فیچر کا آغاز کردیا گیا ہے۔ہر گزرتے وقت کے ساتھ واٹس ایپ اپنے فیچر میں مزید تبدیلیاں لارہا ہے تاکہ صارفین اس ایپلی کیشن سے جدید طریقوں سے فائدے اٹھا سکیں۔حال ہی میں واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ کے دوران اسکرین شئیرنگ کا فیچر متعارف کروایا ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کی آزمائش ابھی اینڈرائیڈ فونز کیلئے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں کی جارہی ہے۔یہ فیچر ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارمز جیسے مائیکرو سافٹ ٹیمز اور زوم کی طرح ویڈیو کالز کے دوران اسکرین شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔اسکرین شیئر کرنے کیلئے صارف کو واٹس ایپ پر اپنے کسی کانٹیکٹ کو کال کرنا ہوگی، کال ملانے کے بعد اسکرین پر نیچے بائیں کونے میں اسکرین شیئر کا آپشن آئے گا جسے کلک کرکے اس سہوت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

اس فیچر سے صارفین اپنے اسمارٹ فون ڈسپلے کو مکمل طور پر دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے تاہم اسکرین شیئر کرتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے آگاہ کیا جائے گا کہ میسجنگ پلیٹ فارم میں آپ کے کانٹیکٹس کو اسکرین شیئرنگ کے دوران تمام تفصیلات جیسے پاس ورڈز، میسجز، فون نمبر اور دیگر ذاتی تفصیلات تک رسائی حاصل ہوسکتی ہے۔واٹس ایپ کے نئے فیچر سے صارفین ریئل ٹائم میں اہم تفصیلات اپنے دوستوں یا جاننے والوں سے شیئر کرسکیں گے، عموماً اس طرح کا فیچر دفتری امور میں زیادہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب س تقریباً ہر ہفتے ہی نئے فیچرز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ چند روز قبل واٹس ایپ نے اپنے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر ’واٹس ایپ یوزرنیم‘ پیش کیا تھا، جس کے ذریعے ایپ سیٹنگ میں جاکر پروفائل میں سے ’یوزر نیم‘ فیچراستعمال کیا جاسکتا ہے۔