ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف گلوکار سدھو موسے والا  کو گزرے سال مکمل

 معروف گلوکار سدھو موسے والا  کو گزرے سال مکمل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گلوکار سدھو موسےوالا  کو گزرے سال مکمل ، آج بھی سرفہرست کیوں ؟                      

 انڈیا کی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار اور سیاست دان سدھو موسے والا کو ایک سال قبل آج ہی کے روز قتل کیا گیا تھا۔ ان کے مداح آج بھی ان کو یاد کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی تصویریں اور اپنے جذبات شیئر کر رہے ہیں۔واقعے کے چند روز بعد بعض گیگنسٹرز نے ان کے قتل کی ذمہ داری قبول کی29 مئی 2022 کو سدھو موسے والا کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ ایک تقریب سے نکلے تھے اور ہسپتال پہنچائے جانے سے قتل ہی دم توڑ گئے تھے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق سدھو موسے والا سے پنجاب حکومت نے ایک دن قبل ہی سکیورٹی واپس لی تھی۔حکومت نے ریاست میں 424 افراد سے سرکاری سکیورٹی واپس لی تھی جن میں سدھو موسے ولا بھی شامل تھے۔2022 کے الیکشن سے قبل سدھو موسے والا نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور مانسہ ضلع سے کانگریس کے ٹکٹ پر ریاستی اسمبلی کا انتخاب لڑا تھا۔ان کو عام آدمی پارٹی کے ڈاکٹر وجے سنگلا نے شکست دی تھی۔

آج (29 مئی) گلوکار سدھو موسے والا کی پہلی برسی ہے۔ جب کہ ان کے مداح پنجابی میوزک آئیکون کی جسمانی موجودگی کو آج تک یاد کرتے ہیں. حیرت کی بات ہے کہ ان کی موت کے ایک سال بعد بھی ان کی موسیقی کس طرح زیادہ تر میوزک چارٹس پر راج کرتی ہے۔ Spotify  ، JioSaavn   Apple Music جیسی بڑی موسیقی کی ایپلیکشن پر آج بھی ان کے گانے راج کر رہے ہیں ۔ پاکستان میں بھی ان کے گانے سننے کے شوقین افراد بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔ "سدھو موسے والا کے نوجوانوں میں ایک بہت بڑا فین بیس تھے ،  ان کی موسیقی نوجوان موسیقی سے محبت کرنے والوں سے فوری طور پر جڑ گئی، یہی وجہ ہے کہ وہ جلد ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے چند گانے اب بھی میوزک چارٹ میں سرفہرست ہیں ۔