ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف سیکرٹری کو دھمکانے کا کیس، رانا ثناء پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

چیف سیکرٹری کو دھمکانے کا کیس، رانا ثناء پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ نے چیف سیکرٹری کو دھمکانے کے کیس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا

تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت درج مقدمے پر سماعت ہوئی، رانا ثناء اللہ کے وکیل عبدالماجد عدالت میں پیش ہوئے، وزیر داخلہ کے خلاف ادروں کو دھمکانے اور چیف سیکرٹری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔

وکلا کی جانب سے رانا ثناء اللہ کی حاضری سے استشنی کی درخواست دی گئی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 جون تک ملتوی کر دی اور کہا 28 جون کو وفاقی وزیر داخلہ پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔

اس سے قبل گجرات پولیس نے مقدمے کو خارج کر کے اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی، عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو خارج کرتے ہوئے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Ansa Awais

Content Writer