(ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کردیا گیا۔ انہیں پنجاب کے ضلع مانسا کے گاؤں جواہر کے میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سدھو موسے والا کی سکیورٹی ہٹانے کے اگلے ہی دن پیش آیا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب کی ریاستی حکومت نے گلوکار کی سیکیورٹی ہٹادی تھی۔سدھو موسے والا انڈین نیشنل کانگریس کا حصہ تھے اور انہوں نے حالیہ ریاستی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا تاہم وہ اپنی نشست ہار گئے تھے۔
الیکشن نتائج آنے کے بعد انہوں نے ایک گانا "سکیپ گوٹ" ریلیز کیا تھا جس میں انہوں نے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کو غدار قرار دیا تھا۔ اس سے پہلے بھی اپنے گانوں کی وجہ سے سدھو موسے والا تنازعات کی زد میں رہے، ان پر اپنے گانوں میں "گن کلچر" کی تشہیر کے الزامات کے تحت مختلف اوقات میں مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔
Punjabi Singer Sidhu Moose Wala Shot Dead, Day After Security Withdrawn pic.twitter.com/fpKK6mnEhC
— NDTV Videos (@ndtvvideos) May 29, 2022