(عظمت مجید)شہر میں گرمی کا راج بدستور جاری,شہر میں گرمی کی لہر کے باعث بیماریوں میں اضافہ جاری,ہیٹ ویو، ہیٹ اسٹروک اور سن برن سے شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا۔
گرمی اور ڈی ہائی ڈریشن کے باعث اکثر شہری گردوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،ڈی ہایڈریٹ ہونے سے شہری مخلتف جسمانی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے،شہر میں پیلا یرقان، ٹائیفائیڈ، گیسٹرو اور ہیضہ کے بدستور مریض سامنے آ رہے ہیں۔
شہر کے ہسپتالوں میں، پیلا یرقان، ٹائیفائیڈ، گیسٹرو اور ہیضہ کے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں ،میو ہسپتال، سروسز ہسپتال ،جناح ہسپتال ،سروسز اور گنگارام ہسپتال میں سب سے زیادہ مریض سامنے آ رہے ہیں ،میو ہسپتال میں ڈائریا سے 60 جبکہ سروسز ہسپتال میں 35 ،جناح ہسپتال 18 اور گنگارام ہسپتال میں 8 مریض ڈائریا کی شکایات سے ہسپتال آئے اور ہزاروں کیسز نجی کلینکس و ہسپتالوں میں رپورٹ ہو رہے ہیں ۔
طبی ماہرین کے مطابق حالیہ موسم میں پیلا یرقان اور ٹائیفائڈ کے مریض میں اضافہ ممکن ہوا ہے،گیسٹرو اور ہیضہ کے مریضوں بھی تیزی سے سامنے آ رہے ہیں،غیر معیاری مشروبات، اور گندا پانی گیسٹرو، ٹائیفائیڈ اور پیلا یرقان کا سببب بن رہے ہیں،حالیہ شدید گرمی میں پانی ابال کر پئیے،مشروبات اور کھانا گھر کا بنا ہوا کھائیں اور گرمی میں باہر نکلتے وقت پوری آستین کے کپڑے پہن کر نکلیں۔