ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ صبا قمر کی زندگی میں نیا شخص کون؟ ویڈیو دیکھیں

اداکارہ صبا قمر کی زندگی میں نیا شخص کون؟ ویڈیو دیکھیں
کیپشن: Saba Qamar video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ صبا قمر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں، اداکارہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے لئے سرپرائز کو دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صبا قمر کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو وائرل ہوئی،مختلف ٹی وی ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں چھوتے صباقمر نے فلمی دنیا میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا، سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک اور نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ خود کے لئے سرپرائز کو دیکھ کر چونک گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ37 سالہ اداکارہ کسی ہوٹل کے کمرے میں خود سے باتیں کرتی داخل ہورہی ہے اور جیسے ہی دروازہ کھول کر اندر داخل ہوتی ہیں تو حیران رہ جاتی ہیں، کمرے میں پہلے سے موجود ان کی دوستیں مذاق کرتی ہے اور وہ حیرانگی کے عالم میں وہاں پڑے پھولوں کو دیکھ کر خوش ہورہی ہیں، ایک پھولوں کے گلدان پر چسپاں پرچی پر لکھا' شانو کی پری لویو'۔

اداکارہ کی دوستوں نے جب اس نام کے بارے ان سے پوچھنے کی کوشش کی تو صبا قمر نے انہیں کہا آپ باہر نکل جائیں، کون ہیں آپ؟ بعدازاں قہقے لگانے لگ جاتی ہیں۔

منظرعام پر آنے والی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ 'مداح بھی یہ جاننے کے لئے بے چین ہیں کہ یہ شانو کون ہے؟ صبا قمر کی زندگی میں نیا آدمی آیا؟ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ کملی اداکارہ کو شادی کی گھنٹیاں سنائی دے رہی ہیں؟

M .SAJID .KHAN

Content Writer