ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیتابھ بچن کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

امیتابھ بچن کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: Amitabh Bachchan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بالی ووڈ انڈسٹری کا معروف نام میگا سٹارامیتابھ بچن بالی ووڈ کی جائیداد کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں،فلمی دنیا کے باہر بھی ان کے پاس  کافی پراپرٹی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کا معروف نام جس نے فلمی دنیا میں ایک نئی روح پھونکی جس نے متعدد کامیاب فلموں میں ایک ہیرو کے طور پر کرداراداکیا،امیتابھ بچن بالی ووڈ کے جانے مانے سٹارز ہونے کے ساتھ ساتھ بھارت کی ایک رئیس شخصیت بھی ہیں، اطلاعات کے مطابق انہوں نے حال ہی میں ممبئی میں دو فلیٹس پر مشتمل ایک گھر خریدا ہے جس کی مالیت 31 کروڑ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔ 

ان کی ممبئی کے ساحلی و پوش علاقے جوہو میں متعدد جائیدادیں ہیں جو ان کے استعمال میں بھی ہیں، جن میں سے چند ایک یہاں بیان کی جارہی ہیں، علاوہ ازیں  جوہو میں امیتابھ بچن کا بنگلہ ’جلسہ‘ موجود ہے، یہ تقریباً 10 ہزار 125 مربع فٹ پر بنا ہوا ہے، امیتابھ اور ان کے اہلِ خانہ اسی بنگلے میں رہائش پذیر ہیں۔

اداکار نےسال 2013 میں اپنے گھر جلسہ کے پیچے علیحدہ 8000 مربع گز کی جائیداد خریدی تھی جس کی مالیت 50 کروڑ روپے سے بھی زائد تھی۔ 



M .SAJID .KHAN

Content Writer