کینیڈا کے سکول سے 215 بچوں کی باقیات برآمد

کینیڈا کے سکول سے 215 بچوں کی باقیات برآمد
کیپشن: Kamloops residential school
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: برٹش کولمبیا کے ایک بند  سکول کے احاطہ سے 215 بچوں کی باقیات دریافت ہوئی ہیں، جن میں بہت سے بچوں کی عمریں تقریبا 3سال کے قریب ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے پیغام میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ برٹش کولمبیا کے ایک مقامی سکول کے احاطے سے معصوم بچوں کی لاشیں ملی ہیں، جس میں کئی بچوں کی عمریں 3سال کے قریب ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینڈین وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مذکورہ بچوں کی باقیات ایک پرانے بورڈنگ سکول سے  برآمد ہوئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی اموات کب اور کیسے ہوئیں، اس سلسلے میں جلد تحقیقات عمل میں لائی جائے گی۔ یہ ہمارے لئے سیاہ ترین اور شرمناک دن ہے۔

دوسری جانب برٹش کولمبیا کے شہر کملوپس برادری کے سربراہ روزن کیسیمر کا کہنا ہے بچوں  کی اموات کی وجہ اور اوقات کا معلوم نہیں ہوسکا ہے، اس وقت ہمارے پاس جوابات سے زیادہ سوالات ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی کھوج میں ایک ناقابل تصور نقصان ہوا ہے جس کا سکول انتظامیہ کی جانب سے کبھی ذکر نہیں کیا گیا تھا۔ 

کملوپس انڈین رہائشی سکول رومن کیتھولک چرچ کی سربراہی میں 1890 میں قائم کیا گیا جسے 1978 میں بند کردیا گیا تھا۔یہ سکول اس علاقے کی نسل کو جدید ثقافت کے تابع کرانے کے لئے بنایا گیا تھا۔ یہاں تعلیم حاصل کرنے والے 500 طلبا ایک ہی قدیم مقامی نسل، ثقافت اور تہذیب سے تعلق رکھتے تھے، جنہیں اپنی تہذیب و مادری زبان چھوڑنے پر مجبور کیا جاتا تھا اور ان پر جبری مشقت کی جاتی تھی۔