3 انڈر پاسز کا نکاسی آب کا نظام ناقص قرار، ملحقہ علاقے ڈوبنے کا خدشہ

Underpasses
کیپشن: Underpasses
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) واسا نے مون سون میں شہر کے تین انڈر پاسز سے پانی کی نکاسی کو ناممکن قرار دیدیا، مبین شہید انڈر پاس ، لعل شہباز قلندر اور فاروق گنج انڈر پاس کا سسٹم ٹھیک نہیں ہے، علاقہ پانی میں ڈوب سکتا ہے، واسا نے چیف انجینئر ایل ڈی اے کو مراسلہ لکھ دیا۔

ڈی ایم ڈی آپریشنز غفران احمد نے چیف انجینئر ایل ڈی اے عبدالرزاق چوہان کو انڈر پاسز کے ناقص سسٹم کے متعلق مراسلہ لکھا ہے۔ مراسلے کے مطابق مبین شہید انڈر پاس، لعل شہباز قلندر انڈر پاس اور فاروق گنج انڈر پاس کا سسٹم نکاسی آب کیلئے ناقص ہے، مراسلہ میں خبردار کیا گیا ہے کہ سسٹم ٹھیک نہ ہوا تو انڈر پاسز اور ملحقہ علاقے پانی میں ڈوب سکتے ہیں۔

 مراسلہ کے مطابق واسا نے متعدد مرتبہ ایل ڈی اے یوڈی ونگ کو خط لکھے لیکن مناسب جواب نہیں ملا، تجویز دی گئی ہے کہ شہر کے ان اہم انڈر پاسز کا ڈرینج سسٹم فوری آپریشنل کیا جائے تاکہ مون سون شروع ہونے کے بعد شہری مشکلات کا شکار نہ ہوں۔

 واضح رہےکہ واسا نے اس سے قبل بھی لیٹر لکھا تھا، تاہم چیف انجینئر ایل ڈی اے کے نام ایک اور مراسلہ لکھا گیا ہے، تمام تصاویری اور دستاویزاتی ثبوت بھی فراہم کیے گئے ہیں، لعل شہباز قلندر انڈر پاس کا نکاسی آب کا نظام تاحال نامکمل ہے۔

مبین شہید انڈر پاس گزشتہ مون سون میں بارشی پانی کے باعث ڈوب گیا تھا، فاروق گنج انڈر پاس میں بھی پانی بھرگیا تھا۔ واسا نے ناقص نظام کے باعث انڈر پاسز کو کنٹرول میں لینے سے انکار کر رکھا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer