درنایاب: ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کا شاہکام چوک کادورہ ، شاہکام فلائی اوور منصوبے پر کام کاآغاز کردیاگیا،منصوبے پر بریفنگ، منصوبہ 4ارب سےزائدکی لاگت سے10ماہ میں مکمل ہوگا ۔
تفصیلات کےمطابق شاہکام فلائی اوور منصوبے پر کام کاآغاز کردیاگیا ،ڈی جی ایل ڈی اےاحمدعزیزتارڈ نے شاہکام چوک کا دورہ کیا ،چیف انجنئیر ایل ڈی اے عبدالرزاق چوہان کی جانب سے ڈی جی ایل ڈی اے کو شاہکام فلائی اوور منصوبے پر بریفنگ دی گئی ، اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ہارون سیفی ، راشدستار ، این ایل سی حکام موجود تھے،چیف انجنئیر ایل ڈی اے عبدالرزاق چوہان نے بریفنگ کےدوران بتایاکہ 600میٹرطویل فلائی اوور کےریمپ کی لمبائی 330میٹر ہے اور یہ منصوبہ 4ارب سےزائدکی لاگت سے10ماہ میں مکمل ہوگا جس کیلئےروہی نالےپر2ایڈیشنل برج بھی بنائےجائیں گے، انہوں نے بتایا کہ شاہکام فلائی اوور منصوبےکےلئے75کنال اراضی ایکوائر کی جائےگی۔
ڈی جی ایل ڈی اے احمدعزیزتارڑ کا کہنا تھا کہ منصوبہ بروقت مکمل کرنا اولین ترجیح ہوگی۔