(ملک اشرف) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی عبوری درخواست ضمانت کی سماعت 3 جون کے لئے مقرر کردی ۔
جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ درخواست ضمانت پر سماعت کرےگا،لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر اپنےوکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوں گے ،عدالت نے نیب کو تاحکم ثانی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی گرفتاری سے روک رکھا ہے،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سےجواب بھی طلب کررکھاہے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنےنیب لاہور کی جانب سے 10مارچ کو طلبی کے نوٹس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، کیپٹن ریٹائرڈمحمدصفدر کی جانب سےدرخواست ضمانت میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں دس مارچ کو طلب کررکھا ہے۔ آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری نیب پشاور میں بھی زیر التوا ہے۔ ایک ہی معاملہ پر دو صوبوں میں انکوائری نہیں چل سکتی، سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
درخواستگزارنے استدعا کی کہ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرنے کا حکم دے۔