ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکول ایجوکیشن کیجانب سے تبادلوں کیلئے نئی پالیسی کااجرا

School Education Department
کیپشن: School Education Department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تبادلوں کیلئے نئی پالیسی جاری کردی ، اب نئی پالیسی کے تحت سنگل سکول ٹیچر بھی اپنا تبادلہ کرواسکیں گے۔

  تفصیلات کےمطابق  محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کے تبادلوں سے متعلق نئی پالیسی تبدیل جاری کردی گئی ،نئی پالیسی کے تحت سنگل سکول ٹیچر بھی اپنا تبادلہ کرواسکیں گے،سنگل سکول ٹیچر میں نزدیکی سکول سے اساتذہ کو ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ تین سال سے زیادہ ایک سکول میں کام کرنے والے اساتذہ کو تبادلوں کیلئے ترجیح دی جائے گی،فزیکل ایجوکیشن ،عربی، میتھ ،سائنس کے اساتذہ بھی تبادلوں کے اہل ہونگے،نئی پالیسی کے تحت اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور درجہ چہارم کے ملازمین بھی آن لائن تبادلہ کروا سکیں گے۔