ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کی آوارہ کتوں کی بحالی کیلئے پالیسی تیار

street Dogs
کیپشن: street Dogs
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے آوارہ کتوں کی بحالی کیلئے پالیسی تیار کر لی، آوارہ کتوں کو مارنے کی بجائے ان کی نسل کو بڑھنے سے روکنے کیلئے متبادل طریقے استعمال کیے جائیں گے،  پالیسی کی با قاعدہ منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔

آوارہ کتوں کی بحالی کی پالیسی کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر مسعود ربانی نے بریفنگ دی۔

 چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی بھی جاندار کومارنا ایک بے رحمانہ عمل ہے، ہمارے مذہب میں بھی اس عمل سے منع کیا گیا ہے، جانوروں کے حقوق کی تنظیموں میں بھی آوارہ کتوں کو ہلاک کرنے بارے تحفظات پائے جاتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کی آبادی کی روک تھام کیلئے انہیں بانجھ بنانے کے طریقے اپنائے جائیں گے، تربیت فراہم کرکے سکیورٹی اورسراغ رسانی کے مقاصد کیلئے فروخت بھی کیا جا سکے گا۔

 ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری نے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک نے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسی تیار کی ہے، پالیسی پر عملدرآمد کیلئے ایکشن پلان بھی تیار ہے۔

 اجلاس میں بتایا کہ آوارہ کتوں کو ریبیز ویکسین لگانے کیلئے محکمہ خزانہ نے سات کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، 300 افسران اور ملازمین کو پالیسی پر عملدرآمد کے سلسلے میں تربیت فراہم کی جا چکی ہے، آوارہ کتوں کی بحالی کیلئے کام کرنے والے عملے کو بھی ریبیز سے محفوظ بنانے کیلئے ویکسین لگائی جائے گی، اجلاس میں محکمہ لائیو سٹاک، بلدیات اور قانون کے افسران نے شرکت کی۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer