( ملک اشرف ) وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت جیل اصلاحات سے متعلق اعلی سطحی اجلاس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں ہونے والے اجلاس میں جیل قوانین میں ترامیم بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد شان گل، آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاید سلیم بیگ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب، ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات قدیرعالم اور ایڈووکیٹ سارہ بلال سمیت دیگر نے شرکت کی۔
قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے وزیر قانون کو جیل اصلاحات بارے قانونی پہلوں سےآگاہ کیا۔ وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد جیلوں میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ قیدیوں کو رہائی کے بعد معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔
آئی جی جیل خانہ جات نےجیلوں میں قیدیوں کی اصلاح کے لیے کیے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ اس سے قبل وِزیر قانون راجہ بشارت کی ایڈووکیٹ جنرل آفس آمد پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب نے انکا استقبال کیا۔