ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر ریلوے نے بڑا فیصلہ کرلیا،کل لاہور میں اعلان کرینگے

وزیر ریلوے نے بڑا فیصلہ کرلیا،کل لاہور میں اعلان کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیر ریلوے نے بڑا فیصلہ کرلیا،کل لاہور میں اعلان کرینگے۔

 پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مزید ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق مزید ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان وزیر ریلوے شیخ رشید کل لاہور میں کریں گے۔مزید ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث کیا گیا اور اس سلسلے میں شیخ رشید نے وزیراعظم سے مشاورت مکمل کرلی ہے جب کہ مزید مشاورت کیلئے کل ریلوے حکام کا اجلاس طلب کیا ہے،ٹرینوں کی بحالی کا معاملہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں بھی زیربحث آیا ہے۔


دوسری جانب ٹرینوں میں حفاظتی تدابیر مزید سخت کرنے کی گائیڈ لائنز پر مشاورت  جب کہ آن لائن بکنگ، سیٹوں میں فاصلہ اور مسافروں کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔تمام ریلوے اسٹیشنوں پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے جب کہ ٹکٹ کلکٹر، ایس ٹیز اور پولیس سمیت ریلوے عملے کے لیے ماسک اور اقدامات حفاظتی تدابیر طے ہوں گی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یکم جون سے مزید 10 مسافر ٹرینیں چلا رہے ہیں جس کے بعد 142 مسافر ٹرینوں میں سے 40 ٹرینیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔ٹرینوں کو طے شدہ ایس او پیز کے تحت چلایا جائے گا،  انٹرنیٹ کےذریعے بکنگ کے ساتھ ساتھ بکنگ دفاتر بھی کھلے رہیں گے، ٹرینوں کی بندش سے ریلوے کو ماہانہ 5 ارب روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے پیش نظر  ملک بھر میں بین الاقوامی و علاقائی فضائی آپریشن سمیت ٹرین سروس بھی بند تھی تاہم حکومت نے  لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محدود پیمانے پر علاقائی فضائی آپریشن اور ٹرینیں چلانے کی اجازت دی جس کے بعد وزارت ریلوے نے 10 مئی سے محدود ریلوے آپریشن کا آغاز کیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer