شادی ہالز کھولنے کیلئے ایس اوپیز، حتمی فیصلہ کب ہوگا

شادی ہالز کھولنے کیلئے ایس اوپیز، حتمی فیصلہ کب ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)مارکیٹیں،شاپنگ مالزسب کچھ کھول دیا لیکن پنجاب حکومت شادی ہالزکھولنے کا فیصلہ نہ کرسکی۔

پنجاب کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائےکورونا میں شادی ہالزکھولنےکا فیصلہ نہیں ہوسکا،ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی ہالز کوکھولنےکےحوالے سےاگلےہفتےفیصلہ کیا جائےگا،اس حوالےسےتحفظات کو دورکیا جائےگا، کمیٹی کےسامنے یہ بات رکھی گئی کہ شادی ہالزمیں محدود افراد کے ساتھ تقریبات منعقد کرانےکی اجازت تو دی جاسکتی ہےلیکن اس پرعملدرآمد کے لیےایس او پیز طے کرنا پڑیں گے،ذرائع کا کہنا ہےکہ شادی ہالز کھولنے کے لیے ایس او پیزسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سےطےکیےجائیں گے،ایس او پیز فائنل ہونے کےبعد ہی شادی ہالز کھولے جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ ضلعی حکومت نےاعلان کرتے ہوئے تاجر برادری کو مخصوص اوقات میں مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دے رکھی ہے جس کے مطابق صبح9سےشام7بجے تک دکانیں کھولی جارہی ہیں۔قبل ازیں  شہر کی تاجر برادری کی بڑی کنفیوژن اے سی سٹی تبریز مری نے دور کردی۔اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے تاجروں کو پیغام دیا کہ تاجر برادری جمعہ اور ہفتہ کے روز بھی شام سات بجے تک مارکیٹس وبازار کھول سکتے ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کے روز شہر کی تاجر برادری میں مارکیٹس وبازار کھلنے یا نہ کھلنے کے حوالے سے تاجر برادری میں ابہام پایا جارہا تھا جو اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے دور کردیا۔

گزشتہ دنوں  پنجاب حکومت نے محدود افراد کے ساتھ شادی ہالز کھولنے کی تجویز کا جائزہ لینے پر رضا مندی ظاہر  کی تھی۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محکمہ اوقاف نے بھی مزارات بھی کھول دیئے ہیں جبکہ پنجاب حکومت کو محدود افراد اور ایس او پیز کے ساتھ شادی ہالز کھولنے کی تجویز دی گئی ہے، جس پر حکومت نے رضامندی ظاہر کی تھی۔

محدود افراد کے ساتھ شادی ہالز کھولنے کی تجویز کابینہ کی کورونا کمیٹی کے سامنے رکھی گئی تھی۔خصوصی کمیٹی ہی شادی ہالز کو محدود لوگوں کے ساتھ کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے کورونا وائرس لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer