پی ایچ اےکو ملنے والی گرانٹ میں 20 کروڑ کا کورونا کٹ

پی ایچ اےکو ملنے والی گرانٹ میں 20 کروڑ کا کورونا کٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) پی ایچ اے کی مالی طور پرمخدوش حالت،،پنجاب حکومت نےتنخواہوں کی ادائیگی اوردیگر اخراجات کےلیے حکومتی گرانٹ میں بھی کورونا کٹ لگا دیا،رواں مالی سال کےآخری کوارٹرمیں پی ایچ اے کوسینتالیس کروڑ کی بجائےصرف ستائیس کروڑ ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی کو پنجاب حکومت کی جانب سےتنخواہوں کی ادائیگی اوراخراجات کےلیےسالانہ ایک ارب نوے کروڑگرانٹ دی جاتی ہے، پی ایچ اے کوسالانہ گرانٹ چار حصوں میں ادا کی جاتی ہے،ذرائع کے مطابق پی ایچ اے کوگرانٹ کا چوتھا حصہ مکمل نہ ملا تواخراجات پورے کرنا ناممکن ہوجائےگا، پی ایچ اے نے پنجاب حکومت سےمالی گرانٹ میں کٹ واپس لینےکی استدعا کردی.

پی ایچ اے نے آئندہ مالی سال میں تین ارب اسی کروڑ گرانٹ دینے کی استدعا کی جومسترد کردی گئی ہے،کورونا کے باعث پی ایچ اے کو آوٹ ڈور مارکیٹنگ، ٹیکس کلیکشن اور پراجیکٹ نہ ملنے سے شدید مالی دھچکا لگا ہے،فنانس ذرائع کے مطابق پی ایچ اے کےپاس اتنے وسائل بھی نہیں کہ گرانٹ نہ ملنے پرکم سے کم تنخواہیں ادا کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ   اورنج لائن ٹرین منصوبے کے ہارٹیکلچر ورکس کے فنڈز بھی کورونا وائرس کی نذرہوگئے ہیں، پنجاب حکومت نے ہارٹیکلچر ورکس کے دس کروڑ کے فنڈزضبط کرلیے،  پی ایچ اے نے فنڈز واپس مانگنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا ہے۔ڈی جی  پی ایچ اے نے حکومت پنجاب کو ترجیحی منصوبے کے فنڈز  کی فراہمی کے لیے خط لکھا ہے،جس میں فنڈز کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔

پی ایچ اے کے لئےرواں مالی سال میں اورنج لائن ٹرین کی مد میں تیس کروڑ سے زائد کے فنڈز مختص کیے گئے تھے۔ حکومت پنجاب نے  پی ایچ اے کواب تک سترہ کروڑ روپے ریلیزکیے،  پی ایچ اے نے سترہ کروڑ میں سے سات کروڑ نوے لاکھ کے فنڈز استعمال کیے اورادائیگیاں کیں، خط کے مطابق  پی ایچ اے نے ریلیز شدہ دس کروڑ کے فنڈز کے عوض کام کرایا، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے کرائے گئے کام کی مد میں ادائیگیاں کی جانا ابھی  باقی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer