ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم خریداری، گزشتہ10برسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

 گندم خریداری، گزشتہ10برسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: محکمہ خوراک پنجاب کی صوبے میں گندم کی ریکارڈ خرید، 40لاکھ میٹرک ٹن کی حد عبور گزشتہ10برسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،سینئر وزیر  پنجاب  عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ    گندم خریداری ابھی جاری ہے، محکمہ خوراک کا گندم خریداری ہدف حاصل کرنا خوش آئندہے۔

سینئر وزیر  پنجاب  عبدالعلیم خان نے محکمے کا آج فوری جلاس طلب کر لیا  اور محکمے کو گندم خریداری اور خوراک کے حوالے سے نئے ٹاسک سونپیں گے،  عبدالعلیم خان کا کہنا  ہے کہ محکمہ خوراک کا گندم خریداری ہدف حاصل کرنا خوش آئندہے،  صوبے بھر میں گندم کی ریکارڈ خرید محکمے کی شاندار کارکردگی ہے۔

سینئر و وزیر خوراک  کا کہنا تھا کہ پنجاب گندم خرید میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے بہترین کردار ادا کیا،  دوسرے صوبوں  کے لئے  سرکاری سطح پر گندم کی اضافی خرید کریں گے اور  سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان  نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدف حاصل کرنے پر شاباش بھی دی۔

سینئر وزیر  پنجاب  عبدالعلیم خان  کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم  عمران ضان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کو بھی اس اہم کامیابی سے آگاہ کر رہا ہوں، آئندہ بھی محکمہ خوراک اسی طرح فرض شناسی کا مظاہرہ کرے گا اور  آج کے اجلاس میں محکمہ خوراک کی آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا، صوبے میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں کےتعین کے طریقہء کاراور ٹڈی دل کےخاتمے کیلئے کیےجانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال،سینئرممبر بورڈ آف ریونیو،محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ افسران نےشرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز ویڈیولنک کےذریعے شریک ہوئے۔

صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہا عوام کواشیاء خورونوش کی مقررہ قیمتوں پرفراہمی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer