ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتوں میں سناٹا

عدالتوں میں سناٹا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف :عید الفطرکی تعطیلات کےبعد لاہور ہائیکورٹ میں دوسرا روز،عدالتی چھٹیوں اور کورونا وائرس خدشات کے باعث عدالتوں کی رونقیں بحال نہ ہوسکیں۔

 
عدالت عالیہ لاہور میں جمعۃ المبارک کے روز بھی وکلاء اور سائلین کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی،عدالتوں میں سناٹےکا ماحول برقرار ہے،لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پرجمعہ کے روز چار عدالتوں میں ارجنٹ کیسز سماعت کےلیےمقررکیےگئےتھے،پرنسپل سیٹ پر جسٹس عاطر محمود،جسٹس شاہد بلال حسن،جسٹس چوہدری مشتاق احمد اورجسٹس انوارالحق پنوں نےارجنٹ کیسز سنے،،پرنسپل سیٹ پرترمیمی ججز روسٹر کا آخری روز تھا۔

ترمیمی روسٹرمیں1 ڈویژن اور 34 سنگل بنچز شامل تھے،ڈویژن بنچ میں جسٹس عاطرمحمود اورجسٹس چوہدری مشتاق احمد شامل تھے جبکہ پرنسپل سیٹ پرججز روسٹر میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اورسینئرترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس عائشہ اے ملک،جسٹس شاہد وحید،جسٹس علی باقرنجفی،جسٹس عاطر محمود اورجسٹس شاہد بلال حسن سمیت دیگرججزشامل تھے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیسزکی سماعت کا آج آخری روز ہے ، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے یکم جون سے پانچ جون تک کوئی بنچ سماعت نہیں کرے گا ۔


یکم جون سے پانچ جون تک تمام ججز سپریم کورٹ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے،، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج 29 مئی کو تین مختلف ڈویزن بنچز نےمقدمات کی سماعت کی ،ڈویژن بنچ نمبر1میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی،ڈویژن بنچ نمبر دو جسٹس منظوراحمد ملک اور جسٹس سید منصور علی شاہ پرمشتمل جبکہ ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس امین الدین خان شامل تھے۔

ججز نےفوجداری،آئینی اورسول سمیت دیگرنوعیت کے کیسز کی سماعت کی،کورونا وائرس سےبچاو کےلیےلاہور رجسٹری میں وکلاء،عدالتی سٹاف اورسائلین نے حکومتی ایس او ہیز پرعمل درآمد کیا، ہینڈ سینی ٹائزر،ماسک کے استمال اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا۔

یاد رہے ملک بھر  میں کورونا  وائرس سے مزید 44 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1283 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 62696 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 432 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 396 اور پنجاب میں 381 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 41 ، اسلام آباد 19، گلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔


 


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer