(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے کینسر کے علاج کے دوران اپنے سر کے بال جھڑنے کی وجہ سے انہیں منڈوا لیا اور انہوں نے بالوں کو منڈوانے کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔
نادیہ جمیل میں رواں برس اپریل میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں مداحوں کو بتایا تھا کہ گزشتہ ہفتے ہی ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ چار روز میں 2 بار علاج کے لیے ہسپتال جا چکی ہیں۔انہوں نے تین اپریل کو اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ ان میں بریسٹ کینسر کی پہلی اسٹیج ہے اور ٹیومر کا تیسرا گریڈ ہے.
Cancer made me face my fragile mortality.Because of COVID19 lockdowns,I spend a lot of my time,reflecting,praying, reading,observing,myself & others.Surah Yusuf uses the words Fasabirun Jamil. Patience is beautiful.Or a beautiful patience.That is what I am learning. Alhamdolillah pic.twitter.com/lFMMJ7whm4
— Nadia Jamil (@NJLahori) May 28, 2020
خواتین کے لیے باقاعدگی سے خود کی جانچ کروانا ضروری ہے، اگر خواتین اپنے اندر کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس ہوتی دیکھیں تو وہ فوری چیک کروائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کررہی ہیں اور کافی مثبت ہیں، ان کی وجہ سے ان کے مداح بھی پریشان نہ ہوں اور وہ اپنا بہت خیال رکھیں۔
Thankyou dear family 4 all
— Nadia Jamil (@NJLahori) May 28, 2020
Your prayers your good wishes your support,it means the world 2 me.
I have been faced w my weaknesses & my strengths like never before. I have learned 2 value those who are a support & dismiss those who make me feel smaller,vunerable,bad.
Decision Time pic.twitter.com/VSVUDGm36X
بعد ازاں 6 اپریل کو اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کا ابتدائی چھوٹا آپریشن کردیا گیا اور 2 ہفتوں کے دوران ان کے لمف نوڈ بائیوپسی کے کیموتھراپی اور ریڈی ایشن سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا اور بعد ازاں انہیں کیموتھراپی کی ڈوز دینے کا آغاز کیا گیا تھا۔