ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی کرنے کا راز بتادیا

 ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی کرنے کا راز بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اگرچہ ایک دہائی قبل اپریل میں شادی کی تھی تاہم اب بھی ان کی شادی اور تعلقات کی خبریں پاکستان اور بھارت کے میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔اور تاحال لوگ ان کی محبت اور تعلقات کے حوالے سے بہت ساری معلومات حاصل کرنے کے لیے بے تاب دکھائی دیتے ہیں۔

دونوں کی شادی کو کامیاب شادی تصور کیا جاتا ہے اور دونوں ایک ساتھ مسلسل زندگی نہ گزارنے کے باوجود ایک دوسرے کے بہترین ہم راز ہیں اور 2018 ء میں جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔رواں برس اپریل میں ہی دونوں نے شادی کی دسویں سالگرہ بھی منائی تاہم اس بار وہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ساتھ سالگرہ نہیں منا پائے تھےلیکن اب شادی کو ایک دہائی مکمل ہونے کے بعد ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں پاکستانی کرکٹر سے تعلقات استوار ہونے اور اس سے شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ کس طرح دو مخالف ممالک کے لوگوں نے شادی کی۔

ثانیہ مرزا نے حال ہی میں پاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس کو یوٹیوب پر آن لائن انٹرویو دیتے ہوئے شعیب ملک سے محبت اور اس سے شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے شوہر کو دنیا کا سب سے ان رومانٹک انسان بھی قرار دیا۔زینب عباس کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے اور شعیب ملک کے درمیان ابتدائی طور پر تعلقات استوار ہوئے تھے جس کے بعد ہی ان کا تعلق رشتے میں بدلا۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے بتایا کہ شعیب ملک دل کے سچے تھے اور انہوں نے ان سے کچھ ہی وقت بعد کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس معاملے میں ان کے گھروالوں سے بھی بات کریں گے۔انہوں نے شعیب ملک کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دل کے صاف اور سچے ہیں، انہوں نے ان سے کوئی بات نہیں چھپائی اور انہیں صاف صاف کہا کہ اگر وہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو وہ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ سے بھی بات کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer