ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں 56 کمپنیزسکینڈل کی مزید تحقیقات کا فیصلہ

پنجاب میں 56 کمپنیزسکینڈل کی مزید تحقیقات کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں 56 کمپنیزسکینڈل کی مزید تحقیقات کا فیصلہ، پبلک سیکٹر کمپنیوں کی کارکردگی، تشکیل اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہی وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر سلمان شاہ کریں گے جبکہ سیکرٹری قانون، سیکرٹری خزانہ، ایس ایم یو کے سربراہ فضیل آصف، سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کمیٹی کےرکن ہوں گے۔

 کمیٹی گزشتہ دور حکومت میں قائم کی جانیوالی پبلک سیکٹر کمپنیوں کی کارکردگی، تشکیل اور دیگر معاملات کا جائزہ لےکررپورٹ تیار کرے گی جو وزیراعلیٰ کو پیش کی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer